16 مارچ 2026 - 11:45
مآخذ: ابنا
آسٹریلیا نے خلیج فارس میں جنگی جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کر دی

 آسٹریلیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کے علاقے میں جنگی جہاز بھیجنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کے علاقے میں جنگی جہاز بھیجنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی درخواست کے باوجود آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں کوئی جنگی جہاز تعینات نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر سات ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں دیگر ممالک سے بھی مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha